پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

منگل 18 ستمبر 2018 23:08

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص پر سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور منگل کو شیئر مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا جس کے باعث کے ایس ای100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس ایک بار پھر 41 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 103 ارب روپے کا اضافہ بھی ہوا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 83 کھرب روپے سے بڑھ کر 84 کھرب روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا۔

مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کیمیکل، فوڈز، سیمنٹ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 40600، 40700، 40800، 40900، 41000 اور 41200 پوائنٹس کی6 بالائی حد عبور کر گیا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 717.60 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40520.47 پوائنٹس سے بڑھ کر 41238.07 پوائنٹس ہو گیا، اسی طرح 349.29 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 20143.02 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29686.96 پوائنٹس سے بڑھ کر 30076.64 پوائنٹس ہو گیا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 3 ارب 40 کروڑ 41 لاکھ 22 ہزار 991 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83 کھرب 42 ارب 44 کروڑ 10 لاکھ 39 ہزار 308 روپے سے بڑھ کر 84 کھرب 45 ارب 84 کروڑ 51 لاکھ 62 ہزار 229 روپے ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 7 ارب روپے مالیت کے 16 کروڑ 65 لاکھ 19 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 5 ارب روپے مالیت کے 14 کروڑ 52 لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 382 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 287 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 68 میں کمی اور 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے لوٹے کیمیکل 1 کروڑ 32 لاکھ، یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1 کروڑ 4 لاکھ، میپل لیف سیمنٹ 94 لاکھ 59 ہزار، ڈیسکون آکس چیم 67 لاکھ 89 ہزار اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 57 لاکھ 13 ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

کاروباری تیزی کے باعث کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت میں 67.10 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اس کے حصص کی قیمت بڑھ کر 2425.00 روپے ہو گئی اسی طرح 66.87 روپے کے اضافے سے اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر 1405.62 روپے ہو گئی جبکہ ای ایف یو لائف انشورنس اورستارہ کیمیکل کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 11.87 روپے اور 9.61 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ای ایف یو لائف انشورنس کے حصص کی قیمت کم ہو کر 225.64 روپے اور ستارہ کیمیکل کے حصص کی قیمت کم ہو کر 369.83 روپے ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں