غضنفر بلورنے امریکہ میں تاجررہنمائوں سے ملاقاتیں شروع کر دیں،غضنفر بلور

بدھ 19 ستمبر 2018 16:34

غضنفر بلورنے امریکہ میں تاجررہنمائوں سے ملاقاتیں شروع کر دیں،غضنفر بلور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے صدرغضنفر بلورنے امریکہ میں کاروباری برادری کے رہنمائوں اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں تاکہ انھیں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کیا جا سکے اور دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی کو تجارت میں اضافہ کے زریعے ختم کیا جا سکے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدرغضنفر بلورتیرہ رکنے وفد کے ہمراہ امریکہ پہنچے ہیں جہاں وہ نو دن تک قیام کریں گے۔ان کے شیڈول میں دنیا بھر کے چیمبرز کے ایکسپو میں بھرپور شرکت کریں گے اسکے علاوہ گریٹر چیمبر آد کامرس نیویارک سے مفاہمت کی ایک یاداشت پر بھی دستخط کریں گے۔وفاقی چیمبر کے صدر وفد کے ہمراہ یو ایس چیمبر آف کامرس، بروکلین چیمبر آف کامرس ، نیویارک ہسپانک چیمبراور پاکستان امریکن کونسل کے عہدیداروں اور ممبران سے بھی ملاقاتیں کریں گے جنھیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فوائد، سی پیک کے تناظر میں ترقی کی صورتحال ،باہمی تجارت کے فروغ اور پاکستان کی قربانیوں پر بات چیت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اور دیگر حکام سے ملاقاتیں بھی ان کے شیڈول کا حصہ ہیں ۔وفد میں ایف پی سی سی آئی کے چئیرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل حسین اور بعض چیمبروں کے صدوراور دیگر بھی شامل ہیں۔یہ دورہ ایسے وقت پر کیا جا رہا ہے جب دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں تنائو کی کیفیت ہے تاہم پاکستان کوملنے والی تمام ترسیلات میں امریکہ کا حصہ تیرہ فیصد ہے جبکہ امریکی سرمایہ کاری میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔امریکہ پاکستان کیلئے سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے جہاں 3.7 ارب ڈالر یا کل برامدات کا سترہ فیصدجا رہی ہیں جبکہ پاکستان کا ٹریڈ سرپلس 1.6 ارب ڈالر ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں