پاکستانی کمپنیوں کا وفد گلوبل سیکیورٹی ایکسچینج میں شریک ہوگا

نمائش امریکی ریاست نیو اڈا کے شہر لاس ویگاس میںآج سے شروع ہوگی،20ہزار سے زائدشرکا ،550سے زائد نمائش کنندگان کی شرکت متوقع

پیر 24 ستمبر 2018 15:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) امریکی کمرشل سروس کے تحت پاکستانی کمپنیوں کا وفد گلوبل سیکیورٹی ایکسچینج میں شرکت کرے گا، یہ تجارتی نمائش امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں25سے 27 ستمبر تک منعقد کی جارہی ہے ،گلوبل سیکیورٹی ایکسچینج کو پہلے امریکن سوسائٹی فار انڈسٹریل سیکیورٹی کہا جاتا تھا،یہ سالانہ نمائش اور سیمینار دنیا کا سب سے جامع ترین نمائشی اور معلوماتی ایونٹ ہے ، اس سال جی ایس ایکس میں 20 ہزار سے زائد شرکا اور 550 سے زائد نمائش کنندگان کی شرکت متوقع ہے ، جی ایس ایکس گزشتہ 6 دہائیوں سے دنیا بھر کے سیکیورٹی کے شعبے سے وابستہ افراد کی اہم ترین کانفرنس تسلیم کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس ایونٹ کے ذریعے انڈسٹری کی جدید ترین معلومات، کاروبار کے فروغ کے مواقع اور سیکیورٹی مسائل کا جدید حل میسر آتا ہے ۔ امریکی کمرشل قونصلر مارک رسل نے کہا کہ جی ایس ایکس کے تحت 300 سے زائد انفرادی تربیت کے سیشن بھی منعقد کیے جائینگے جن میں سیکیورٹی شعبے کے ہر پہلو کا احاطہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں