بین الاقوامی گولڈمارکیٹ، فی اونس سونے کی قیمت میں۱یک ڈالر کا اضافہ،

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا250روپے مہنگاہوگیا

پیر 24 ستمبر 2018 20:21

بین الاقوامی گولڈمارکیٹ، فی اونس سونے کی قیمت میں۱یک ڈالر کا اضافہ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں۱یک ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا250روپے مہنگاہوگیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1199ڈالر سے بڑھ کر1200ڈالر فی اونس ہوگئی جس کے زیر اثر حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں250روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں214روپے کا اضافہ ہوا اورفی تولہ سونے کی قیمت58900روپے سے بڑھ کر59150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت50497روپے سے بڑھ کر50711روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت بھی800روپے سے بڑھ کر820روپے ہوگئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں