ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر سید مظہر علی ناصر تین روزہ دورہ پر قاہرہ روانہ ہو گئے

پیر 24 ستمبر 2018 20:45

ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر سید مظہر علی ناصر تین روزہ دورہ پر قاہرہ روانہ ہو گئے
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (اپف پی سی سی آئی) کے سنیئر نائب صدر سید مظہر علی ناصر مصر میں پاکستان سفارتی تعلقات CEPEC-BRI مذاکرات اور تجارتی اجلاس کے لئے تین روزہ دورے پر کانفرنس میں شرکت کے لئے قاہرہ روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ٹر یڈ سمٹ سائوتھ ایشیاء اسٹریجٹک استحکام انسٹی ٹیوٹ(SASSI) کے زیر اہتمام وزرات ٹریڈ انڈسٹری عرب ری پبلک مصر کے زیر اہتمام اور اسلامک جمہوریہ پاکستان اور قاہرہ کی ایمبیسی کے تعاون سے منعقد ہو رہی ہے۔

کانفرنس کے ابتدائی اجلاس جو صنعتی انقلاب سر پلس ویو کی جدوجہد۔ ویلیو چین، پیرا ڈوکس اور سپلائی چین اسٹریجٹک کے موضوع پر ہو گا اس کے علاوہ ڈیجٹل انقلاب ٹیکنالوجیاں، ٹرانس فورمیشن اور معاشیات پر ترجیح موزوں کے متعلق بھی تقریر کریں گے، اس سیشن کے دوران پاکستان اور مصر کے وفاقی وزیر تجارت و انڈسٹری اینڈ پیداوار بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں