ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی

پیر 24 ستمبر 2018 23:09

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 4 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1200 ڈالر کی سطح سے گر کر 1199 ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 59 ہزار 0 روپے ہوگئی۔اسی طرح 256 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 50 ہزار497 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 800 ر وپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں