پاکستان بھر میں وسیع ترین 4G کوریج کے حوالے سے زونگ4G کی برتری برقرار

زونگ کی 4G سروسز دیگر کسی بھی کمپنی سے دوگنے شہروں میں دستیاب ہیں، اس برتری کو بڑھایا جائے گا-: کمپنی اعلامیہ

منگل 25 ستمبر 2018 19:44

پاکستان بھر میں وسیع ترین 4G کوریج کے حوالے سے زونگ4G کی برتری برقرار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) زونگ 4G کی سروسز تا حال ملک میں ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے والی دیگر کسی بھی کمپنی سے دوگنے شہروں میں دستیاب ہیںتاہم کمپنی پر عزم ہے کہ آنے والے دنوں میںاس برتری کو نہ صرف برقرار رکھا جائے گابلکہ بڑھایا جائے گا۔واضح رہے کہ زونگ 4G نے گزشتہ سال اپنی ایک ہزار سے زائد سیل سائٹس کو 4G سے لیس کیا تھا ۔

اب کمپنی کا ارادہ ہے کہ اپنی برتری کو مزید بہتر کرنے کیلئے رواں سال کے اختتام تک اضافی ایک ہزار 4G سیل سائٹس لگائی جائیں گی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ زونگ4G پاکستان کی وہ پہلی ٹیلی کام کمپنی ہے جس نے دنیا میں دستیاب جدید ترین سروسز کو پاکستانی صارفین تک پہنچایا۔ان اضافی سیل سائٹس کی بدولت زونگ صارفین نہ صرف 4Gکی تیز ترین سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے بلکہ مجموعی طور پر بہترین کوریج میسر ہو گی۔

(جاری ہے)

کمپنی پر امید ہے کہ ملک کے طول و عرض میں ٹیلی کام کی ان جدید ترین سہولیات کی فراہمی سے ملک میں کاروبار کو فروغ ملے گا۔ زونگ4G نے پاکستان میں اپنے آغاز سے لے کر اب تک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ کمپنی پر عزم ہے کہ چائنہ موبائل کی جانب سے کی جانے والی اس اضافی سرمایہ کاری سے پاکستان میں اس کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گی اور صارفین کو جدید ترین سروسز دستیاب ہوں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں