پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل، ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا

کے ایس ای100 انڈیکس31.75 پوائنٹس کے اضافے سی41036.30پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا

منگل 25 ستمبر 2018 20:46

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل، ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنائے جانے کے باعث منگل کو ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا اور کے ایس ای100 انڈیکس31.75 پوائنٹس کے اضافے سی41036.30پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا لیکن 56.13فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سی مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں22ارب 87کروڑ39لاکھ روپے سے زائدکی کمی ہوئی البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کے مقابلے میں30لاکھ39ہزار شیئرززائد رہا ۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے نتیجے میں تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 41193پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی بڑھنے اور ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے درپیش سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے جس کی وجہ سے اتار چڑھاؤ کا سلسلہ شروع ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئی40957پوائنٹس کی نچلی سطح پر پہنچ گیا جس میں بعد میں ریکوری آئی اور مزکورہ حد بحال ہوگئی اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس315.5831.75 پوائنٹس کے اضافے سی41036.30پوائنٹس پربندہوا.اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 49.54پوائنٹس کے اضافے سے 20016.02پوائنٹس ،کے ایم آئی30انڈیکس391پوائنٹس اضافے 69869.15پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس میں81.49پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس29856.42پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزمجموعی طور پر367کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سی141کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ہواجب کہ اس کے مقابلے میں 206کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرنے کی وجہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 22ارب 87کروڑ39لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت84کھرب1ارب 33کروڑ36لاکھ روپے سے گھٹ کر83کھرب78ارب45کروڑ97لاکھ روپے ہوگئی ۔

گزشتہ روز حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 10کروڑ16لاکھ 60ہزار شیئرز تک محدود رہا لیکن پیر کی9کروڑ86لاکھ21ہزار شیئرزکی لین دین کے مقابلے میں کاروباری سرگرمیوں کا حجم زائد رہا۔قیمتوں میںاتار چڑھاؤکے لحاظ سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت77.31روپے اضافے سی1627روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت64روپے اضافے سی6499روپے پر بند ہوئی۔

نمایاںکمی پاک ٹوبیکو کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 119.94روپے کمی سے 2279.06روپے اورملت ٹریکٹرز کے حصص کی قیمت25.35روپے کمی سی25.35روپے پربند ہوئی۔گزشتہ روزیونٹی فوڈزکی سرگرمیاں94لاکھ12ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جب کہ دیگر کمپنیوں میںعائشہ اسٹیل مل، ٹی آر جی پاکستان ،،ڈی جی خان سیمنٹ ،لوٹی کیمکل ،فوجی فوڈز،پاک انٹر بلک ،کے الیکٹرک لمیٹیڈ،پیبل لیف اورر ڈیسکون آکسی چیم کے حصص کا نمایاں کاروبار ہوا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں بھی محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار رہے گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں