پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ، غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافہ

․انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں68پیسے کااضافہ اورقیمت فروخت میں2پیسے کی کمی ریکارڈ

منگل 16 اکتوبر 2018 19:48

پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ، غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے ۔ منگل کوملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں68پیسے کااضافہ اورقیمت فروخت میں2پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.00روپے سے بڑھ کر133.68روپے اور قیمت فروخت133.80روپے سے گھٹ کر133.78روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں30پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید132.70روپے سے بڑھ کر133.00روپے اورقیمت فروخت133.00روپے سے بڑھ کر133.50روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

منگل کویوروکی قیمت خریدمیں50پیسے اورقیمت فروخت میں1.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں2.00روپے اور قیمت فروخت میں2.50روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید151.50روپے سے بڑھ کر152.00روپے اورقیمت فروخت153.00روپے سے بڑھ کر154.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید171.50روپے سے بڑھ کر173.50روپے اورقیمت فروخت174.00روپے سے بڑھ کر176.50روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں20پیسی اور یواے ای درہم کی قیمت میںبھی20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید34.80روپے سے بڑھ کر35.00روپے اورقیمت فروخت35.40روپے سے بڑھ کر35.60روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید35.60روپے سے بڑھ کر35.80روپے اورقیمت فروخت36.20روپے سے بڑھ کر36.40روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت میں20پیسی کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے سے گھٹ کر18.80روپے اور قیمت فروخت20.00روپے سے گھٹ کر19.80روپے ہوگئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں