بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید3ڈالرکی کمی

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:05

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید3ڈالرکی کمی
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید3ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا100روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید3ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1229ڈالرسے گھٹ کر1226ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونی اور دس گرام سونے کی قیمت میں باالترتیب100روپی اور85روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت61850روپے سے گھٹ کر61750روپے اور دس گرام سونے کی قیمت53026روپے سے گھٹ کر59941روپے ہوگئی۔بدھ کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ قیمت830روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت711.59روپے پرمستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں