بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید2ڈالرکی کمی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:26

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید2ڈالرکی کمی
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید2ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا250روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید2ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1226ڈالرسے گھٹ کر1224ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونی اور دس گرام سونے کی قیمت میں باالترتیب250روپی اور215روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت61750روپے سے گھٹ کر61500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت52941روپے سے گھٹ کر59726روپے ہوگئی۔جمعرات کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ قیمت830روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت711.59روپے پرمستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں