کراچی ،چینی کی فی کلو قیمت میں2روپے کا اضافہ

پیر 22 اکتوبر 2018 19:49

کراچی ،چینی کی فی کلو قیمت میں2روپے کا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں پر بھی مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کرا چی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 51 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت فی کلو 55 روپے سے بڑھ کر57روپے ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں