پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 84پوائنٹس کی کمی

کاروبار کے احتتام پر مارکیٹ 84.85 پوائنٹس کمی کے ساتھ 38345.42 کی سطح پربند ہوئی

پیر 22 اکتوبر 2018 22:30

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 84پوائنٹس کی کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ کے پہلے دن کاروبار کے دوران مارکیٹ میں 84 پوانٹس کی کمی ہو ئی۔پیر کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی۔ جلد ہی کاروباریہ اشاریہ میں 350 سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوا۔ تاہم یہ اضافہ لمحاتی ثابت ہوا اور انڈیکس جلد ہی منفی زون میں داخل ہو گیا۔

تاہم انڈیکس میں 20 سے زائد پوانٹس کی کمی کے بعد مارکیٹ ایک بار پھر گرین زون میں داخل ہوا۔ اس کے بعد مارکیٹ گرین زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی لیکن کاروبار کے آخری لمحات میں مارکیٹ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کے فروخت کے دبائو میں آگئی۔کاروبار کے احتتام پر مارکیٹ 84.85 پوائنٹس کمی کے ساتھ 38345.42 کی سطح پربند ہوئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 912 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جمعہ کے دن مارکیٹ 38 ہزار468 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔ ایک روز کے دوران مارکیٹ میں 448.02 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔جمعہ کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مارکیٹ میں کل 99 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے تھے جن کی مالیت 32 ارب روپے رہی تھی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ کے دوران 135 ارب روپے بڑھی اور کاروبار ی ہفتہ کے اختتام پر مارکیٹ کیپ سات ہزار840 ارب روپے ہو گئی۔

خاصے عرصہ سے مندی کا شکار پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ اور اس سے قبل کے دو دنوں میں مسلسل تیزی کا رجحان رہا تھا۔ فرٹیلائیزر سیکٹر کے اچھے فنانشل نتائج آنے پر سیکٹر کے شیئرزمیں بہت زیادہ کاروبار ہوا جس کی وجہ سے گزشتہ ہفتہ کے دوران مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔سیمنٹ کی فروخت کے حوالے سے دوسری سہ ماہی کے حوصلہ افزائ اعداد و شمار پر سیمنٹ کمپنیوں کے شیئرز میں بھی خاصا کاروبارہ کیا گیا۔ اسی طرح تیل اور آٹو سیکٹر نے بھی اس ہفتہ کے کاروبار میں تیزی کے رجحان میں اپنا کردار ادا کیا۔۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں