کراچی چیمبر کی 19سب کمیٹیوں، 4 خصوصی کمیٹیوں کے لیے چیئرپرسنز مقرر

جمعرات 15 نومبر 2018 18:37

کراچی چیمبر کی 19سب کمیٹیوں، 4 خصوصی کمیٹیوں کے لیے چیئرپرسنز مقرر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) نے سال 2018-19کے لیی19 سب کمیٹیوں اور چار خصوصی کمیٹیوں کے چیئرپر سنز کو مقرر کر دیا ہے ۔بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور سابق صدر کراچی چیمبر سراج قاسم تیلی،وائس چیئرمین بی ایم جی طاہر خالق،زبیر موتی والا،ہارون فاروقی ، انجم نثار،کراچی چیمبرکے صدرجنید اسماعیل ماکڈا، سینئر نائب صدرخرم شہزاد اور نائب صدرآصف شیخ جاویدنے تمام سب کمیٹیوں کے چیئرپر سنز کو مبارکباد پیش کی ہے اور تاجر و صنعتکار برادری کوسہولیات کی فراہمی اور انھیں درپیش مشکلات کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بی ایم جی کے رہنماؤں اور کراچی چیمبر کے عہدیداران نے امید ظاہر کی ہے کہ کے سی سی آئی کی سب کمیٹیوں کے نومنتخب چیئرپرسنز تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجربرادری کے حقیقی مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردارادا کریں گے اورکراچی چیمبرکا وقار بلند کریں گے۔

(جاری ہے)

کراچی چیمبر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جی ایس ٹی اینڈ ایس آر بی سب کمیٹی شکیل الرحمن، فیڈرل ٹیکسیشن سب کمیٹی ھلال احمد،ایکسپورٹس و اسپیشل اکنامک زونز سب کمیٹی طارق انیس، کسٹمز اور ویلیو یشن سب کمیٹی وسیم الرحمن، امپورٹ، اینٹی اسمگلنگ، قر نطینہ اور سرٹیفیکشن سب کمیٹی حنیف پوچی،انڈسٹری و ماحولیات سب کمیٹی ریاض ڈھیڈی،بینکنگ اینڈ انشورنس سب کمیٹی خرم ریاض،فیئرزایگزی بیشنز اینڈ ٹریڈ ڈیلی گیشن سب کمیٹی نوید فاروقی ، لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی حفیظ عزیز،کمیونی کیشن سب کمیٹی شاہد اسماعیل ،ڈپلومیٹک مشنز اینڈایمبیسیز لائژن سب کمیٹی شمعون ذکی،پبلک سیکٹر یوٹیلیٹیز،پاور اینڈ گیس سب کمیٹی ہمایوں محمد،پروونشل اینڈ لوکل ٹیکسز سب کمیٹی تنویر احمد باری، پورٹس شپنگ اینڈملٹی موڈل ٹرانسپورٹ سب کمیٹی حسن شیخ وہرہ،ہیلتھ اینڈایجوکیشن سب کمیٹی ایم اسماعیل سوریا ، ڈبلیو ٹی او،آئی پی آر،ایف ٹی اے اینڈ ریجنل ٹریڈ سب کمیٹی شمیم احمد جملانہ ،خواتین تاجروں کی سب کمیٹی درشہوار ، ٹریول اینڈ ٹورزم فیصل خلیل اور ہائوسنگ ، کنسٹرکشن و رئیل اسٹیٹ آصف سم سم کی سربراہی میں قائم کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ایم او یوز کے نفاذ کی خصوصی کمیٹی کراچی چیمبر کے صدر جنید ماکڈا کی سربراہی میں کام کرے گی جبکہ مائی کراچی خصوصی کمیٹی کے لئے محمد ادریس، چھوٹے تاجروں کی خصوصی کمیٹی کے لئے عبدالمجید میمن اور انڈسٹریل زونز کی خصوصی کمیٹی کے لئے سلیمان چائولہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں