کراچی اسٹاک، کے ایس ای انڈیکس کی نفسیاتی حد بحال

مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں32ارب70 کروڑ8لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئے

جمعرات 15 نومبر 2018 23:51

کراچی اسٹاک، کے ایس ای انڈیکس کی نفسیاتی حد بحال
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد جمعرات کوکاروبار حصص میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حدبحال کرتے ہوئی434پوائنٹس کے اضافے سی41428 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ 64.59فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں32ارب70 کروڑ8لاکھ روپے سے زائدبڑھ گئے البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت2لاکھ64ہزار شیئرز کم رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس 40940پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا تاہم بعدحکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری شروع کی جس سے مندی کے اثرات زائل ہوئے اور مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوا۔

(جاری ہے)

تیزی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرانڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئی41477پوائنٹس سطح کی بلندسطح پرپہنچ گیا تاہم بعد میں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکا لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس434.58پوائنٹس اضافے سی41428.63 پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس236.10پوائنٹس اضافے سے 19807.39پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس648.06 پوائنٹس اضافے سی70883.82پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس141.66پوائنٹس اضافے سے 29845.10پوائنٹس پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر387کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سی250کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،121کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں32ارب70 کروڑ8لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر81کھرب86 ارب87 کروڑ71لاکھ روپے ہوگئی۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر25کروڑ49لاکھ5ہزارشیئرزکا کاروبارہواجوبدھ کی نسبت کم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 114.76روپے اضافے سی2410.01روپے اورصنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 30.65روپے اضافے سی932.38روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 190روپے کمی سی7200روپے اور نیسلے پاک کے حصص کی قیمت170روپے کمی سی8950روپے پر بند ہوئی۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے لوٹی کیمکل،،ٹی آر جی پاک،پاک الیکٹران، صدیق سنز،اینگرو پولیمر،میپل لیف ،عسکری لائف انشورنس ،سوئی سدرن گیس کمپنی ،بینک آف پنجاب اور یونٹی فوڈزنمایاں رہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں