پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 307 پوائنٹس کی کمی

پیر 19 نومبر 2018 22:05

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 307 پوائنٹس کی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرتا رہا۔مارکیٹ کے ا?غاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 22 پوائنس کا اضافہ ہوا تاہم مارکیٹ مثبت زون میں زیادہ دیر نہ رہی اور جلد ہی منفی زون میں چلی گئی اور پیر پھر مارکیٹ میں استحکام پیدا نہیں ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 307 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 352 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتدائی دو گھنٹے کاروباری منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کاروبار کے ا?غاز پر 41 ہزار 660 پوائنٹس پر ٹریڈ کر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد 100 انڈیکس میں شدید منفی زون میں چلا گیا اور 100 انڈیکس میں 320 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 344 پوائنٹس پر ا?گیا۔

صبح گیارہ بجے تک مارکیٹ میں کچھ بہتر دیکھی گئی تاہم 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 202 پوائنٹس کی کمی تھی جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 458 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے ا?خری روز جمعہ کو بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں