اسلامک بینکنگ انسٹیٹیوٹ کااسلامی بینکاری کی شرعی معیارات کی کتاب کا اردو ورژن متعارف کرانے کافیصلہ، تقریب بدھ کو مقامی ہوٹل میں ہوگی

پیر 10 دسمبر 2018 12:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) اسلامک بینکنگ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کی جانب سے اکائونٹنگ اینڈ آڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز کی ترتیب کردہ اسلامی بینکاری سے متعلق شرعی معیارات کی کتاب کا اردو ورژن کل(بدھ) 12دسمبر کو متعارف کرایا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

کراچی کے مقامی ہوٹل میں بدھ کو منعقد ہونے والی اس تقریب کے مہمان خصوصی ممکنہ طور پر گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان طارق باجوہ ہو ں گے جبکہ تقریب میں اکائونٹنگ اینڈ آڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنزکے چیئرمین شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ ،وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین اور بینکاری کی صنعت سے وابستہ ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں