ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںامریکی ڈالرکی قیمت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی

بدھ 12 دسمبر 2018 21:43

ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی ۔انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںامریکی ڈالرکی قیمت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میںاستحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.90روپے اور قیمت فروخت139.00روپے پر مستحکم رہی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.00روپے سے گھٹ کر138.80روپے اورقیمت فروخت139.50روپے سے گھٹ کر139.30روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

بدھ کویوروکی قیمت میں70پیسے اوربرطانوی پائونڈکی قیمت میں1.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید157.50روپے سے گھٹ کر156.80روپے اورقیمت فروخت159.30روپے سے گھٹ کر158.60روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید174.50روپی سے گھٹ کر173.50روپی اورقیمت فروخت176.30روپے سے گھٹ کر175.30روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں15پیسی اور قیمت فروخت میں25پیسے کی کمی اوریواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.00روپے سے گھٹ کر36.85روپے اورقیمت فروخت37.40روپے سے گھٹ کر37.15روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.80روپے اورقیمت فروخت38.20روپے پرمستحکم رہی۔بدھ کوچینی یوآن کی قدرمیںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.30روپی اور قیمت فروخت20.30روپے پرمستحکم رہی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں