پاکستانی 8 سال میں 174 ارب روپے کی چائے پی گئے

سب سے کم چائے 2013 اور زیادہ چائے 2017 میں درآمدگئی، غیر ضروری اشیا کی درآمد کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی، ماہرین

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستانی 8 سال میں بیرون ملک سے درآمدگئی 174 ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے جب کہ چائے پر سب سے زیادہ زرمبادلہ 2017 میں خرچ ہوا۔جولائی 2011 سے اکتوبر 2018 کے دوران مجموعی طور پر 174 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کی چائے کی پتی درآمد کی گئی، سب سے کم چائے 2013 اور سب سے زیادہ چائے 2017 میں درآمدکی گئی۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر 2011 کے دوران 14 ارب 13 کروڑ 90 لاکھ روپے، جولائی سے دسمبر 2012 کے دوران 17 ارب 45 کروڑ 40 لاکھ روپے، جولائی سے دسمبر 2013 کے دوران 14 ارب 13 کروڑ 90 لاکھ روپے، جولائی سے دسمبر 2014 میں 16 ارب 52 کروڑ 70 لاکھ روپے، جولائی سے دسمبر 2014 کے دوران 29 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ روپے، جولائی سے دسمبر 2016 میں 26 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے، جولائی سے دسمبر 2017 کے دوران 30 ارب 10 کروڑ 30 لاکھ روپے اور جولائی سے اکتوبر 2018 میں مختلف ممالک سے 24 ارب 94 کروڑ 20 لاکھ روپے کی چائے درآمد کی گئی۔

ماہرین کے مطابق بنیادی اشیا کی درآمد ناگزیر ہے مگر درآمدی بوجھ کم کرنے کیلیے غیر ضروری اشیا کی درآمد کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی تاکہ برآمدی اور درآمدی بل کے درمیان فرق کو کم کرکے قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں