بی اے ایس ایف پاکستان نے ریٹیل مارکیٹ کیلئے تعمیراتی کیمیکلز کی وسیع رینج متعارف کرادی

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان میں بڑ ھتی ہو ئی اربانائزیشن (Urbanization)میں مدد فراہم کرنے ، گھروںا ور دیگر عمارتوں کی تعمیر کے عمل کو تیز اور پائیدار بنانے کی غرض سے کیمیکل کی دنیا کی مایہ ناز کمپنی بی اے ایس ایف(BASF) نے ریٹیل مارکیٹ میں تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کی وسیع رینج متعارف کرادی ۔

واٹر پروفنگ(Water proofing)، مارٹر(Mortar)اور کنکریٹ ایڈ مکسچر(Concrete Admixture) پر مشتمل مصنوعات کراچی کے 200 سے زائد ریٹیل آئوٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گی۔کیمیکلز کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی اے ایس ایف(BASF)پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر فیصل اختر نے کہاکہ پاکستان میں تیزی سے پھیلتی ہوئی اربانائزیشن اور ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے ملک میں اعلیٰ معیار کے ہائوسنگ پراجیکٹس کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ہم تعمیراتی صنعت کے ساتھ مل کر پائیدار ہائوسنگ کے ایسے منصوبوں کے فروغ پر کام کررہے ہیں جن سے بی اے ایس ایف ٹیکنالوجیزکو مقامی تعمیراتی صنعت کی ضروریات کے بارے میں آگاہی حاصل ہوگی۔ انہوں نے مزید کاکہاکہ بی اے ایس ایف(BASF)کے کیمیکلزکے استعمال کے بعد عمارتوں کو دیکھ بھال کی کم ضرورت پڑتی ہے جبکہ پائیداری سالہاسال رہتی ہے۔ اس موقع پر بی اے ایس ایف(BASF) ایشیا پیسیفک کے ہیڈ آف سیلز اینڈ مارکیٹنگ میٹ راس نے کیمیکلز کیلئے ترقیاتی مارکیٹ کے طورپاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی اے ایس ایف(BASF) ٹیکنالوجیزپچھلے 100سے زائد سالوں سے دنیا کی مشہور عمارتوں کے تعمیراتی عمل کا حصہ رہی ہے اور ہمیں ان ورلڈ کلاس کیمیکلز کو پاکستان کی ریٹیل مارکیٹ میں متعارف کروا کرخوشی محسوس ہو رہی ہے۔ہم2019تک مصنوعات کی اس رینج کو ملک کے دوسرے شہروں تک پھیلا دیں گے۔اپنے 100 سالہ تجربہ کے ساتھ ماسٹر بلڈرز سلوشنز بی اے ایس ایف کا عالمی برانڈ ہے جوتعمیراتی صنعت کیلئے ماحول دوست، استعمال میںآسان ، پائیداراور اعلیٰ درجے کے تعمیراتی کیمیکلز تیار کرتا ہے۔

دنیا کے تمام حصوں میں ان کیمیکلز کی تیاری کے دوران ان کی پائیداری اور ماحولیاتی اثرات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔بی اے ایس ایف(BASF)لانڈھی کراچی میں واقع اپنے پلانٹس پر یہ تعمیراتی کیمیکلز تیار کرتی ہے۔ کمپنی ملک میں موٹرویز، میٹروز، انڈسٹریل فلورنگ، سیمنٹ پلانٹس اور سرنگوں کی تعمیر سمیت مختلف منصوبوں میں کیمیکلز سمیت مختلف تعمیراتی مٹیریل فراہم کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں