پاکستان اسٹاک ایکس چینج اور سی ایم کے کے تعاون سے پی ایس ایکس میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سائیکل سواری کا انعقاد

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:11

پاکستان اسٹاک ایکس چینج اور سی ایم کے کے تعاون سے پی ایس ایکس میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سائیکل سواری کا انعقاد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج اور کریٹیکل ماس کراچی کی شراکت سے ایک سائیکل سواری کا اہتمام کیا گیا ۔سائیکل سواری کلفٹن سے شروع ہو کر پی ایس ایکس پر ختم ہوئی ۔شرکاء کراچی کے بزنس ڈسٹرکٹ کے مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے جب پی ایس ایکس پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔انہوںنے ٹریڈنگ ہال دیکھا اور ناشتہ کیا ۔

سی ایم کے کے شرکاء نے پی ایس ایکس مینجمنٹ سے تبادلہ خیال بھی کیا ۔پی ایس ایکس اور سی ایم کے کی سائیکل سواری کا مقصد پی ایس ایکس پر بطور ایک اہم سرمایہ کاری کے ایونیو مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں میں سرمایہ کاری کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا ۔اس کاوش کا ایک اور اہم پہلو اس ضرورت پر توجہ مرکوز کرانا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور معاشی خوشحالی کے لیے اس میں سرمایہ کاری کی جائے ۔

(جاری ہے)

پی ایس ایکس کے مینجنگ ڈائریکٹر رچرڈ مورین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایکس سرمایہ کاروں کی خدمت اور کمپنیز کی ترقی میں مدد کرنے میں سرپیش ہے ۔انہوںنے کہا کہ اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاری لمبے عرصے میں ان کے لی فائدہ مند ہے اور اس کے ساتھ پاکستان کی معیشت کی تعمیر کے لیے بھی ضروری ہے ۔انہوںنے کہا کہ جیسا کہ سائیکلنگ ان کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے اسی طرح بچت اور سرمایہ کاری ان کی مالی صحت اور مستقبل کے لیے فائدہ مند ہے ۔

انہوںنے کہا کہ جیسے وہ اپنی صحت میں مثبت سرگرمیوں سے سرمایہ کرتے ہیں اسی طرح ان کو اپنے ملک میں اس کی کیپٹل مارکیٹ کے ذریعہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کا ، ان کے خاندانوں اور ملک کا مستقبل روشن ہو ۔اس موقع پر شرکاء نے پی ایس ایکس کی مینجمنٹ سے تبادلہ خیال کیا اور اسٹاک مارکیٹ اور اسکے مستقبل کے رجحانات کے بارے میں سوالات کیے ۔انہوںنے انتظامات کی تعریف کی اور پی ایس ایکس کی کوششوں کو سراہا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں