بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ 250روپے مہنگاہوگیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:02

بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ 250روپے مہنگاہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید2ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 250روپے مہنگاہوگیا،جس کے نتیجے میں ملکی سطح پر سونے کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید 2ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1245ڈالرسے گھٹ کر1243ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں250روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں214روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت65550روپے سے بڑھ کر65800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت56199روپے سے بڑھ کر56413روپے ہوگئی۔جمعرات کوچاندی کی فی تولہ میں10روپے اوردس گرام قیمت میں8.57روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت870روپے سے بڑھ کر880.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے سے بڑھ کر754.45روپے ہوگئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں