کراچی میں سی این جی اسٹیشن دوبارہ بند،

مسافروں کو ٹرانسپورٹرز سے زیادہ مشکلات کا سامنا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیراعظم کا ایکشن، وزرا کی ملاقاتیں،مشیروں کے بیانات ،سندھ میں ایک ہفتے سے جاری گیس بحران حل نہ کرسکے،کراچی میں گنتی کے چند سی این جی اسٹیشنز کھل گئے تاہم گیس کمپنی کی جانب سے انہیں بند کرا دیا گیا۔کراچی میں سی این جی اسٹیشنز پر ساتویں روز بھی گیس کی فراہمی بند ہے، سی این جی کی عدم سپلائی پر ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بڑی بسیں، منی بسیں اور رکشہ بھی کھڑے ہیں،مسافروں کو ٹرانسپورٹرز سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے کہ وہ دفاتر کیسے جائیں۔بہت سے افراد کہیں ضروری کام سے جانے کے لیے پٹرول پر چلانے والے رکشہ، ٹیکسی اور آن لائن ٹیکسی والوں کو زائد رقم دینے پر مجبور ہیں۔سی این جی اسٹیشنز پر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ورکرز بھی مشکل کا شکار ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کی وجہ سے دفاتر اور کام پر جانیوالوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

کراچی میں بعض مقامات پر سی این جی اسٹیشنز کھول دیے گئے، ان ہی میں سے عائشہ منزل پر کھلنے والے ایک سی این جی اسٹیشن پر طویل قطاریں لگ گئیں۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند ہے، سوئی سدرن گیس کے علم میں آتے ہی یہ گیس اسٹیشن بند کرا دیا گیا ہے۔سوئی سدرن گیس کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ از خود کھلنیوالیسی این جی اسٹیشنز کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔اس سے قبل سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے یہ کہا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی میں مزید دو دن لگیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں