سندھ، سی این جی اسٹیشنز کی گیس بحال کر دی گئی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) گیس بحران ختم ہوگیا، سی این جی اسٹیشنز کی گیس بحال کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں پیر سے بند سی این جی اسٹیشنز بالآخر کھول دیئے گئے ہیں۔گورنرسندھ عمران اسماعیل نے گورنرہائوس کے قریب سی این جی اسٹیشن پہنچ گئے اوراپنی موجودگی میں گاڑی میں گیس بھروائی۔ کراچی کے تمام سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیر پیٹرولم غلام سرور خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 8بجے شروع ہوجائے گی۔وزیرپٹرولیم غلام سرور نے کہا تھا گیس بحران پیدا ہوا، کیا نہیں گیا، گیس بحران پروزیراعظم نے ہنگامی اجلاس بلایا، وزیراعظم گیس بحران جاننے کے لئے ایک کمیٹی بنائی۔انھوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے کہاکہ کراچی جائو اور یہ مسئلہ حل کریں، گورنرسندھ کی موجودگی میں اسٹیک ہولڈرزسے ملاقات کی،جس کے بعد سی این جی سیکٹرکی رات 8 بجے گیس کھول دی گئی ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں