ملک میںدودھ اور گوشت کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے لائیو سٹاک شعبہ کو ترقی دی جائے، دارو خان اچکزئی

اتوار 16 دسمبر 2018 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنما اورایف پی سی سی آئی کے صدراتی امیدوارانجینئیر دارو خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میںدودھ اور گوشت کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسے پورا کرنے کے لئے لائیو سٹاک شعبہ کو ترقی دی جائے ورنہ درامدات بڑھنے سے زر مبادلہ ضائع ہو گا۔ ملکی آبادی بڑھنے اور عوام کا معیار زندگی بہتر ہونے کی وجہ سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ضروری ہو گیا ہے اس لئے لائیو سٹاک سیکٹر کے پوٹینشل کو پہچانا جائے اور اسکی ترقی کے لئے قابل عمل منصوبہ بنایا جائے۔

دارو خان اچکزئی نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان دودھ کی پیداوار میں پانچویں نمبر پر ہے جس میں سات سے آٹھ گنا اضافہ ممکن ہے جس سے پاکستان دودھ اور گوشت کا بڑا برامدکنندہ ملک بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جدید طریقے اپنانے سے پاکستان دودھ اور گوشت کی پیداوار میں ساری دنیا پر سبقت حاصل کر سکتا ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر اور صحت عامہ پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

انھوں نے کہا کہ لائیو سٹاک سیکٹر پر توجہ دینے سے گوشت کی قیمت کم ہو جائے گی جبکہ پاکستان حلال پروڈکٹس کی عالمی منڈی میں منفرد حیثیت اختیار کر جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ڈیری اور لائیوا سٹاک زراعت کا اہم شعبہ ہے جو حکومت کی مدد کے بغیر سالانہ تین سے چار فیصد تک مسلسل ترقی کر رہا ہے جبکہ پالیسی سازوں کی دلچسپی سے یہ شعبہ تیزی سے ترقی کرسکتا ہے اور اسکا حصہ جی ڈی پی میں بارہ فیصد سے بڑھ سکتا ہے ۔پاکستان سے زندہ جانوروں کی برآمد کے علاوہ چھوٹے اور بڑے جانور کا گوشت اور کھالیس متعدد ممالک کو برامد کی جا رہی ہیں جن کے جم میںآسانی سے اضافہ کیا جا سکتا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں