سردیوں کی خاص سوغات خشک میوہ جات کی قیمتوں کو پر لگ گئے ،عام آدمی کی پہنچ سے دور

انجیرکی فی کلوگرام قیمت 1200روپے، بادام1800،پستہ ، کاجو2000اور چلغوزہ 6000روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

پیر 17 دسمبر 2018 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) سردیوں کی خاص سوغات خشک میوہ جات کی قیمتوں کو پر لگ گئے ،عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئے،چلغوزہ کی فی کلوگرام قیمت6000روپے اوراخروٹ کی2200روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ۔سر دیوں کی آمد کے ساتھ ساتھ ہی خشک میوہ جات کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے اوراس کاروبار سے منسلک افراد کے وارے نیارے ہو جا تے ہیں۔

(جاری ہے)

سرد موسم میں ہر کسی کی پسندخشک میوہ جات مگر قیمتیں سنتے ہی خریداروں کے ہوش اڑ جاتے ہیں ۔سردی کی شدت میں اضافہ ہو نے سے اخروٹ، بادام اور دیگر خشک میوہ جات کی مانگ بڑھی تو انکے ریٹس بھی آسمان سے باتیں کر نے لگے ۔ انجیرکی فی کلوگرام قیمت 1200روپے، بادام1800،پستہ ، کاجو2000اور چلغوزہ 6000روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔اس ضمن میںدکانداروں نے بتایاکہ قیمت میں اتنا فرق نہیں آیا، کوالٹی کے حساب سے دام رکھے گئے ہیں۔ جو اشیاء ڈالر میں خریدی جاتی ہیں ان کا ریٹ اوپر ہوتا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں