رواں سال پانچ ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں54فیصد کمی

منگل 18 دسمبر 2018 14:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی سرمایہ سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال 5ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں54فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق5ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری65.95 کروڑ ڈالرکی ہوئی، گزشتہ5ماہ میں پورٹ فولیو انویسمنٹ میں230فیصد نمایاں کمی ہوئی ہے۔

اس دوران بیرونی سرمایہ کاری1.20ارب ڈالرسے گھٹ کر55کروڑ ڈالر رہی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ5ماہ میں اسٹاک مارکیٹ سی23 کروڑ ڈالر نکالے گئے،5ماہ میں براہ راست سرمایہ کاری 35فیصدکمی سی88کروڑڈالررہی۔مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق نومبر2018میں براہ راست سرمایہ کاری 28کروڑڈالررہی جبکہ نومبر میں بیرونی سرمایہ کاری21.8 کروڑ ڈالر رہی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں