تاریخ میں پہلی بار پیٹرولیم کوک اور کوئلے کی کارگو ہینڈلنگ

6 ماہ میں 3.2 ملین ٹن کوئلے اور کلنکر کی ہینڈلنگ کی گئی، سی ای او شارق صدیقی

منگل 18 دسمبر 2018 14:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینلز لمیٹڈ(پی آئی بی ٹی ایل) نے پیٹرولیم کوک اور کوئلے کی کارگو ہینڈلنگ کی ہے جو اس نوعیت کی پہلی ہینڈلنگ ہے۔پی آئی بی ٹی ایل کے بیان کے مطابق ایم وی زونگ یو 89 جہاز پورٹ قاسم پر 10 دسمبر شام 4 بجے پہنچا تھا جو پی آئی بی ٹی ایل پر اپنی نوعیت کے اعتبار سے مشکل ترین پیٹ کوک کنسائنمنٹ تھی اور عام کوئلے کے مقابلے میں بڑا جہاز ہونے کی وجہ سے زیادہ دشوار ہوتی ہے تاہم اس کی کامیابی کے ساتھ ہینڈلنگ کی گئی۔

کارگو کی سے کوئلے کی منتقلی کا عمل تمام تر ماحولیاتی معیارات کے مطابق 11 دسمبر کی صبح مکمل کرلیا گیا۔سی ای او، پی آئی بی ٹی ایل شارق صدیقی نے اس ضمن میں بتایاکہ پی آئی بی ٹی ایل کے جدید ٹرمینل پر گزشتہ مالی سال میں 2.7 ملین ٹن کوئلے اور کلنکر کی ہینڈلنگ کی گئی تھی جبکہ رواں مالی سال میں پہلی6 ماہ میں ہی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے 3.2 ملین ٹن کوئلے اور کلنکر کی ہینڈلنگ کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شارق صدیقی نے بتایا کہ ہمارے مکمل جدید میکینیکل ٹرمینل پر 60 ہزار ٹن کوئلے کی 30 گھنٹوں میں ہینڈلنگ کرلی جاتی ہے اور یہ کراچی پورٹ سے تین گنا زیادہ بہتر کارکردگی ہے جس سے درآمدکنندگان کے اخراجات اور وقت میں بڑی کمی واقع ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں