پشاور میں5 کروڑ روپے کی لاگت سے فیڈریشن ریجنل آفس کی تعمیر یو بی جی کا کارنامہ ہے، ایس ایم منیر

فیڈریشن الیکشن میں یونائٹیڈ بزنس گروپ سوفیصد کامیابی حاصل کرے گا، ہمارے 4 نائب صدور بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں ، سرپرست یوبی جی

منگل 18 دسمبر 2018 14:22

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) ایف پی سی سی آئی میں برسراقتدار یونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ یو بی جی کی قیادت نے پشاور میں5 کروڑ روپے کی لاگت سے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے اورجلد ہی جدید سہولیات سے آراستہ فیڈریشن کا ایک اور آفس تیار ہوجائے گا۔

انہوں نے گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر سینٹر الیاس احمد بلور کی جانب سے انکی رہائشگاہ پر یوبی جی رہنمائوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں خطاب کے دوران کہی- اس موقع پر فیڈریشن چیمبر کے صدر غضنفربلور،یو بی جی کے صدارتی امیدوار انجینئر دارو خان اچکزئی، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ،حاجی افضل، سرحد چیمبر کے صدر فیض محمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز،ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدرمظہر علی ناصر، نائب صدر شبنم ظفر، خالد تواب، سینٹرعبدالحسیب خان، عبد السمیع خان، الطاف،نوراحمدخان، حمیداخترچڈھا، شکیل احمد ڈھینگڑا، زاہد شنواری،ظفر بختاوری اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم منیر نے کہا کہ پورے پاکستان کی بزنس کمیونٹی یو بی جی کی حمایت میں یکجا ہوچکی ہے اور28دسمبر کوفیڈریشن الیکشن میں یونائٹیڈ بزنس گروپ سوفیصد کامیابی حاصل کرے گا، ہمارے 4 نائب صدور بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اورفیڈریشن الیکشن میں ہمارے صدارتی امیدوار انجینیئر دارو خان فیڈریشن کی تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چار سال میں بزنس کمیونٹی کی خد مت کی ہے، اسلام آباد کیپٹل فس، گوادر میں فیڈریشن آفس کے قیام کے بعد یوبی جی کی کوششوں سے پشاور میں ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس کا سنگ بنیاد یو بی جی قیادت کا کارنامہ ہے اور ہمارے گروپ چیئرمین افتخار علی ملک اور گزشتہ چار سالوں میں فیڈریشن کے تمام صدور اور انکی ٹیموں کا اہم کردار ہے۔

ایس اہم منیر نے کہا کہ جس طرح ہمارے گروپ کے چار نائب صدور بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں اسی طرح ہمارے صدارتی امیدوار انجینئرداروخان اچکزئی اور دیگر تمام عہدوں پر بھی یونائٹیڈ بزنس گروپ کے ہی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اور اپوزیشن کے امیدواروں کو گنتی کے چند ووٹ ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے تمام ووٹ ہماری حمایت میں آگئے ہیں اور یو بی جی فیڈریشن الیکشن میں مکمل سوئپ کرے گا۔علاوہ ازیں ایس ایم منیر نے پشاور میں ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا افتتاح کیا اور اس موقع پر ملکی معاشی استحکام کی دعائیں مانگی گئیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں