کراچی میں بلڈر، شہریوں کے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہوگیا

ایک ایک پورشن کئی شہریوں کو بیچ دیا۔ شہریوں نے مختلف تھانوں میں مفرور بلڈر عبدالعزیز کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے

بدھ 19 دسمبر 2018 14:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) کراچی میں بلڈر، شہریوں کو کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہوگیا،ایک ایک پورشن کئی شہریوں کو بیچ دیا۔ شہریوں نے مختلف تھانوں میں مفرور بلڈر عبدالعزیز کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے رہائشی بلڈرعبدالعزیز نے گلشنِ اقبال کے مختلف بلاکس میں پورشنز بنائے اور ایک ہی پورشن کئی لوگوں کو بیچ کر کروڑوں روپے کا فراڈ کیا اورفرارہوگیا۔

بلڈر اتنا شاطر تھا کہ غریبوں کو بھی نہیں چھوڑتا تھا اور اسکیمیں دے کران کے بھی پیسے کھاجاتا تھا۔ کچھ شہریوں کو پیسے واپس کرنے کی غرض سے چیک بھی تھمائے جوبائونس ہوگئے۔شہریوں نے گلشن اقبال،عزیز بھٹی اور پریڈی تھانے میں بلڈرکیخلاف مقدمات درج کرادیئے ہیں ۔ شہریوں کے مطابق اب تک 15 کروڑ سے زائد کی رقم کا فراڈ سامنے آچکا ہے۔بلڈر کا بیٹا بلال تو پکڑا گیا لیکن اصل ملزم تاحال فرار ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں