تیل کا درآمدی بل 18فیصد اضافے سے 6.54ارب ڈالرہوگیا

زراعت،ٹیکسٹائل کے علاوہ تمام شعبوں اورمشینی آلات کی درآمد کم ہوگئی

بدھ 19 دسمبر 2018 19:58

تیل کا درآمدی بل 18فیصد اضافے سے 6.54ارب ڈالرہوگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران تیل کی درآمد کا بل 18 فیصد اضافے سے 6 ارب 54 کروڑ ڈالر ہوگیا، اس کے برعکس زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبے کو چھوڑ کر دیگر تمام شعبوں اور مشینی آلات کی درآمدات میں کمی دیکھی گئی ۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق تجارتی خسارہ جو خطرے کے نشان کو چھو رہا تھا، اب کم ہونا شروع ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں درآمدی بل میں 5 ماہ کے دوران 2.77 فیصد سال بہ سال کے اعتبار سے کمی آئی اور 4 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگیا جبکہ تجارتی خسارہ اسی عرصے کے دوران 2.03 فیصد سال بہ سال کے اعتبار سے کم ہو کر 14 ارب 50 کروڑ ڈالر ہوگیا۔

پٹرولیم کے شعبے میں درآمدات میں دگنا اضافہ دیکھنے میں آیا جو جولائی تا نومبر کے عرصے میں 17.6 فیصد کی شرح سے بڑھ کر 6 ارب 54 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں