اوپن کرنسی مارکیٹ، امریکی ڈالر،سعودی ریال، چینی یوآن کی قدر میں استحکام

یورو،برطانوی پائونڈکی قدر میں اضافہ اوریواے ای درہم کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی

بدھ 19 دسمبر 2018 20:25

اوپن کرنسی مارکیٹ، امریکی ڈالر،سعودی ریال، چینی یوآن کی قدر میں استحکام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میںمزید1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر،سعودی ریال، چینی یوآن کی قدر میںاستحکام ،یورو،برطانوی پائونڈکی قدر میں اضافہ اوریواے ای درہم کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میںمزید1پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میںامریکی ڈالر کی قیمت خرید138.93روپے سے بڑھ کر138.94روپے اور قیمت فروخت139.03روپے سے بڑھ کر139.04روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.40روپے اورقیمت فروخت139.70روپے پرمستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت خریدمیں50پیسے اورقیمت فروخت میں70پیسے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں20پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید158.00روپے سے بڑھ کر158.50روپے اورقیمت فروخت159.30روپے سے بڑھ کر160.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید175.30روپے سے بڑھ کر175.50روپی اورقیمت فروخت176.90روپے سے بڑھ کر177.20روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدر میں استحکام اوریواے ای درہم کی قدر میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.00روپے اورقیمت فروخت37.30روپے پرمستحکم جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.00روپے سے گھٹ کر37.90روپے اورقیمت فروخت38.30روپے سے گھٹ کر38.20روپے ہوگئی۔بدھ کوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.80روپے اور قیمت فروخت20.80روپے پرمستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں