اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،برطانوی پائونڈ کی قدر میں اضافہ

ہفتہ جنوری 19:21

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،برطانوی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2019ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،برطانوی پائونڈ کی قدر میں اضافہ،یوروکی قدر میں کمی جبکہ سعودی ریال ، یواے ای درہم اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.80روپے سے بڑھ کر138.90روپے اورقیمت فروخت139.20روپے سے بڑھ کر139.30روپے ہوگئی۔

انٹربینک مارکیٹ ہفتہ وار تعطیل کے باعث بندہوگئی ۔یوروکی قیمت خریدمیں80پیسی اور قیمت فروخت میں90پیسے کمی اور فروخت میں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت میں1.00روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید159.00روپے سے گھٹ کر158.20روپے اورقیمت فروخت160.80روپے سے گھٹ کر159.90روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید176.20روپے سے بڑھ کر177.20روپے اورقیمت فروخت178.00روپے سے بڑھ کر179.00روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.70روپے اورقیمت فروخت37.00روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.70روپے اورقیمت فروخت38.00روپے پرمستحکم رہی۔ہفتہ کوچینی یوآن کی قدرمیںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.00روپے اور قیمت فروخت21.00روپے پرمستحکم رہی۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments