بین لاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکی مزید کمی ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا300روپے مہنگاہوگیا

بدھ 16 جنوری 2019 18:48

بین لاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکی مزید کمی ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا300روپے مہنگاہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) بین لاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکی مزید کمی ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا300روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1290ڈالرسے گھٹ کر1289ڈالر ہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں300 اوردس گرام سونے کی قیمت میں271روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی66900روپے سے بڑھ کر67200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت57342روپے سے بڑھ کر57613روپے ہوگئی۔بدھ کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت880.00 اوردس گرام چاندی کی قیمت754.45روپے پرمستحکم رہی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں