پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مستقبل کے سودوںمیں مختلف کمپنیوں میں ردوبدل کااعلان کردیا

جمعرات 17 جنوری 2019 18:14

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مستقبل کے سودوںمیں مختلف کمپنیوں میں ردوبدل کااعلان کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مستقبل کے سودوں(معاہدوں)میں مختلف کمپنیوں میں ردوبدل کااعلان کردیاہے ۔ امریلی اسٹیلز لمیٹڈ اپریل2019 ڈی ایف سی کے معاہدے کی اے کیٹگری اور سی ایس ایف کے جون2019 کنٹریکٹ میں شامل کردیا گیاہے جبکہ 7نئی کمپنیوں کوڈی ایس ایف مارچ2019 کنٹریکٹ کی بی کیٹگری میں شامل کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

نئی کمپنیوں میں حیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ میزان بینک لمیٹڈ مغل آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ نیٹ سول ٹیکنالوجیز ٹیمرریزنس لمیٹڈ ستارہ پرآکسائیڈ لمیٹڈ اور سسٹمز لمیٹڈ شامل ہیں۔ اٹک ریفائنری لمیٹڈ کو ڈی ایف سی کی اے کیٹگری سے نکال کراپریل 2019 کے مستقبل کے معاہدے اور سی ایس ایف کے جون2019 کے معاہدے کی بی کیٹگری میں شامل کیا گیاہے ۔ علاوہ ازیں بینک الحبیب اور صدیق سنز ٹن پلیٹ لمیٹڈ کو بی کیٹگری سے نکال کراے کیٹیگری ڈی ایف سی مارچ2019 کنٹریکٹ اور سی ایس ایف مئی2019 کنٹریکٹ میں شامل کیا گیاہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں