پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھائو کے بعد محدودپیمانے پر مندی تاہم سرمایہ کاری مالیت میں12ارب9 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ریکارڈ کیاگیا

جمعرات 17 جنوری 2019 19:57

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھائو کے بعد محدودپیمانے پر مندی تاہم سرمایہ کاری مالیت میں12ارب9 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ریکارڈ کیاگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کوبھی اتارچڑھائو کے بعد محدودپیمانے پر مندی رہی تاہم کے ایس ای100انڈیکس36200کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،مندی کے باوجودسرمایہ کاری مالیت میں12ارب9 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت12.62فیصدزائد جبکہ53.01فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بیکنگ،توانائی،فوڈز اورکیمیکلزسمیت دیگرسیکٹرمیںخریداری کے باعث کاروبارکا آغازمثبت زون میں ہواتاہم ملکی معاشی ابتری صورتحال کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اوراپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 38773پوائنٹس کی نچلی سطح پر ٹریڈہواتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں ایک بار پھرحصص کی نچلی سطح پرآئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ٓریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 39200کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس28.05پوائنٹس کمی سی39243.89پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر332کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی144کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،176کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں12ارب9کروڑ19لاکھ76ہزار613روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر79کھرب11ارب30کروڑ26لاکھ89ہزار926روپے ہوگئی۔

جمعرات کومجموعی طور پر10کروڑ44لاکھ83ہزار730شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت1کروڑ17لاکھ10ہزار710 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکوکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت98.95روپے اضافے سی2800.00روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت17.00روپے اضافے سی798.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے کمی سی2010.00روپے اورسروس انڈسٹری لمیٹڈکے حصص کی قیمت40.73روپے کمی سی798.77روپے ہوگئی ۔

جمعرات کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ1لاکھ70ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت12پیسے کمی سی12.71روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں90لاکھ11ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت76پیسے اضافے سی24.46روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس17.78پوائنٹس کمی سی18746.72پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس114.34 پوائنٹس کمی سی66138.50پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس46.65پوائنٹس اضافے سی28865.82پوائنٹس پر بند ہوا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں