کے سی سی آئی کا جدہ چیمبر کے ساتھ معاہدہ

جمعرات 17 جنوری 2019 22:07

کے سی سی آئی کا جدہ چیمبر کے ساتھ معاہدہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) اور جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (جے سی سی آئی ) نے دونوں اداروں کے ممبران اور تاجروں کے مابین قریبی رابطوں کو فروغ دینے اور فائدہ مند تجارتی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تجارت کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے باہمی مفاہمت کی یادداشت ( ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

ایم اویو کے تحت دونوں چیمبرز تعاون کی حکمت عملی پر سال میں ایک بار تبادلہ خیال کریں گے اور ایک دوسرے کو تعاون کے منصوبے پر بروقت آگاہ کریں گے۔ایک بیان کے مطابق جدہ میں طے پانے والے معاہدے پر کے سی سی آئی کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا اور جے سی سی آئی کے وائس چیئرمین مازن محمد بترجی نے کے سی سی آئی کے وفد کے دورے کے موقع پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کے سی سی آئی کی فیئرو ایگزیبیشن و تجارتی وفود کی سب کمیٹی کے چیئرمین نوید فاروقی،چیئرمین ہاؤسنگ،کنسٹرکشن و ریئل اسٹیٹ سب کمیٹی آصف سم سم ،منیجنگ کمیٹی کے رکن حارث اگر،جے سی سی آئی کے وائس چیئرمین زید البسام، جدہ میں پاکستان کے کمرشل قونصلر شہزاد احمد خان، جے سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل حسن ابراہیم دھالان و دیگر بھی دستخطی تقریب میں موجود تھے۔

کے سی سی آئی کے صدر اسماعیل ماکڈا نے ایم او یو کے بعض اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ دونوں چیمبرز اقتصادی و تجارتی تعاون کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں گے اور طلب و رسد کی معلومات سمیت اپنوں ملکوں کی اقتصادی و تجارتی پالیسیوں و قوانین کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ دنوں چیمبرز نے بین الاقوامی نمائشوں اور میلوں میں شرکت کے لیے وفود کی تشکیل اور دونوں ملکوں کے تاجروں کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لیے مختلف قسم کے سیمینارز اور سپموزیم کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں