وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامت ِاعلیٰ تعلیم و تحقیق کا 38واں اجلاس،طلبا میںایم فل کی ڈگریاں تفویض کی گئیں

جمعہ 18 جنوری 2019 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامت ِاعلیٰ تعلیم و تحقیق(گریجویٹ ریسرچ مینجمنٹ کونسل)کا 38واں اجلاس چیئرمین(جی آر ایم سی) شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرایس الطاف حسین کی زیر ِصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میںرجسٹرارڈاکٹر محمد صارم اور اراکین رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق، رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین،رئیس کلیہ نظمیاتِ کاروبارپروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکورصدیقی،رئیس کلیہ معارف ِ اسلامیہ پروفیسرڈاکٹر عبدالغفور بلوچ،پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر،پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد،ڈاکٹر غلام رسول لکھن،انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہہ جبین،ڈاکٹر ساجدجہانگیر،انچارج کلیہ الیکٹریکل انجینئرنگ(اسلام آبادکیمپس)ڈاکٹر نوید قائم خانی اورانچارج شعبہ جی آر ایم سی محمد حسن شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میںشعبہ کیمیاء کیحاجی محمد ولداحمدبخش،حفصہ بنت ثناء الحق مفتی علی ثناء اللہ اورندا اقبال صدیقی ،شعبہ اسلامیات کے اورنگزیب ولد عبداللطیف،شعبہ اردو(اسلام آباد کیمپس)کے مجاہدعباس ولد اللہ دتہ،یاسمین کوثر بنت غلام صدیق راجپوت،صبا کنول بنت منظور احمد،کنول بتول بنت عبدالحمیدخان ،نائلہ عبدالکریم بنت عبدالکریم ،منیبہ صائمہ بنت فضل حسین کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی ۔

جبکہشعبہ ریاضیاتی علوم کے عبدالجمیل خان ولد عبدالمجید خان،شعبہ نباتیات کی سیّدہ ارم رزاق بنت سیّد عبدالرزاق،شعبہ فارما سیوٹکس کے سیّد عاکف الدین ولد سیّد وسیم الدین،شعبہ حیاتی کیمیاء کی ماریہ ارشدبنت ارشد اسلام،شعبہ معاشیات(اسلام آباد کیمپس) کی قرة العین ایوبی بنت محمداسلام ایوبی اور شعبہ اُردو(اسلام آبادکیمپس)کی صائمہ مظہر بنت سیّد مظہر علی،ارشد تنویرعلوی ولد سعید علوی،سائرہ بانو بنت مرزا محمدپرویزکو ایم فل کی ڈگری تفویض کی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں