تین ماہ کے دوران پی آئی اے نے سات نئے روٹس کا اضافہ کردیا

اتوار 20 جنوری 2019 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کی ہدایت پر تین ماہ میں سات نئے روٹس کا اضافہ کردیا گیا، آئندہ ماہ فروری سے مزید تین روٹس چلائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، پی آئی اے نے سیالکوٹ سے شارجہ، اسلام آباد سے دوحہ، لاہور سے مسقط کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک کی ہدایات پر تین ماہ میں سات نئے روٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ فروری سے مزید تین روٹس کا اضافہ کیاجارہا ہے۔ملتان اور پشاور سے شارجہ اور پشاور سے العین کیلئے پروازیں شروع کی جائیں گی، پی آئی اے تین ماہ کے دوران 28 پروازوں کا اضافہ کردیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے کہاکہ شیڈول کے مطابق یومیہ125پروازیں آپریٹ کی جائیں گی ، پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول میں اضافہ سے ادارے کو خاطر خواہ ریونیو حاصل ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں