جنوری کے تیسرے ہفتہ میں مہنگا ئی کی شرح میں0.21 فیصد کمی

اتوار 20 جنوری 2019 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) ملک بھرمیں مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے جنوری کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 18 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گندم، آٹا ،کیلے، لہسن ،خوردنی تیل، دال مسور ،دال ماش، تازہ دودھ ، دھی، چائے، چینی ،مٹن ،بیف، اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

زندہ مرغی، انڈے، گڑ ،ایل پی جی ، چنے کی دال ،دال مونگ ،ٹماٹر، آلو، پیاز ،سمیت 10اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،نمک ،روٹی سادہ ، ملک پاڈر، سرخ مرچ ،مسٹرڈ آئل ،باسمتی چاول ، سگریٹ ، صابن ، سمیت 26 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.19، 0.20 ،0.22 اور اعشاریہ 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں