انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میںمزید4پیسے کااضافہ

بدھ 23 جنوری 2019 17:53

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میںمزید4پیسے کااضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میںمزید4پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیںاستحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میںمزید4پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.86روپے سے بڑھ کر138.90روپے اور قیمت فروخت138.96روپے سے بڑھ کر139.00روپے ہوگئی ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میںاستحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت139.50روپے پرمستحکم رہی۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت میںاستحکام جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت میں1.40روپے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید157.50روپے اورقیمت فروخت159.00روپے پرمستحکم جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید178.80روپے سے بڑھ کر180.20روپے اورقیمت فروخت180.30روپے سے بڑھ کر181.70روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای کی قدر میں باالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.00روپے اورقیمت فروخت37.30روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید38.00روپے اورقیمت فروخت38.30روپے پرمستحکم رہی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.80روپے اور قیمت فروخت22.00روپے پرمستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں