پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں39ارب88کروڑ87لاکھ روپے سے زائدکی کمی

پیر 18 فروری 2019 21:45

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں39ارب88کروڑ87لاکھ روپے سے زائدکی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی چھائی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس267.20پوائنٹس کمی سی40219.47پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث70.42فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں39ارب88کروڑ87لاکھ روپے سے زائدکی کمی ہوئی اورکاروباری حجم بھی صرف9کروڑ88لاکھ41 ہزارشیئرز کی لین دین تک محدود رہا۔

گزشتہ روزکاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔اورنچلی سطح پر آئی قیمتوں پر حصص کی خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس40658پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیاتاہم بعدازاںسرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس سے تیزی کے اثرات زائل گئے اور انڈیکس منفی زون میںداخل ہیوگیا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 39995پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن بعد میں ریکوری آنے سے صورتحال بہتر ہوگئی لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس267.20پوائنٹس کمی سی40219.47پوائنٹس پر بندہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس115.47پوائنٹس کمی سی19338.90پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئر انڈیکس 141.65پوائنٹس کمی سے 29189.57پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر328کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سی75کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ231کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں39ارب88کروڑ87لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر80کھرب2ارب 11کروڑ95لاکھ روپے ہوگئی۔

پیر کومجموعی طور پر9کروڑ88لاکھ 41ہزارشیئرزکاکاروبارہواجو جمعہ کی نسبت58لاکھ39ہزار شیئرز زائد لیکن عمومی طور پر کاروباری حجم مایوس کن ہے۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 100روپے اضافے سی8900روپے اوروائتھ پاک کے حصص کی قیمت 36.54روپے اضافے سی1101.56روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت40روپے کمی سی2ہزارروپے اورسروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 20روپے کمی سی780روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک، پاک الیکٹران،فوجی فوڈز، لوٹی کیمکل ،صدیق سنز،بینک اسلامی،فوجی سیمنٹ،ڈی جی خان سیمنٹ،میپل لیف اور کوٹ ادو پاور کے حصص سرفہرست رہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں