پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رحجانا

سٹاک مارکیٹ کھلتے ہی 100 انڈیکس میں 317 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا

جمعہ 22 مارچ 2019 21:33

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رحجانا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے سیشن میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔اسٹاک مارکیٹ کھلتے ہی 100 انڈیکس میں 317 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔گزشتہ روز کاروبار کا اختتام 38ہزار 384 پوائنٹس پر ہوا تھا۔ جمعے کی صبح کی 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 38ہزار702 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 38669 پر ٹریڈ کررہا تھا اور11,520,930 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت 1,099,912,414 پاکستانی روپے رہی۔کاروباری ہفتے کے آخری روز عام طور پر اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آتا ہے۔گزشتہ روز مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور کاروبار100 انڈیکس میں 163 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار 384 پر بند ہوا تھا۔ دن بھر کمرشل بینکوں، انجینئرنگ اور سیمینٹ سیکٹرز میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گی اور 8.13 کڑور شئیرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت جن کی مالیت 4.24 ارب روپے رہی۔گزشتہ ہفتہ مجموعی طور پر مارکیٹ میں منفی رجحان موجود رہا اور سرمایہ کار ایک بار پھر سرمایہ لگانے میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں