مہاتیر محمد کے دورئہ پاکستان میں1ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع ہے،میاں زاہد حسین
معاشی استحکام کی منزل حاصل کرنے کے لئے تجارتی، صنعتی اور معاشی ماہرین کی مدد سے برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
ہفتہ 23 مارچ 2019 13:47
(جاری ہے)
میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان معاشی طور پر آج نازک دور سے گزر رہا ہے اسلئے ہر شعبہ سے وابستہ افراد کو اختلاف بھلا کر ملک کی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
شدید معاشی بحران کا ابتدائی مرحلہ گزر گیا اور معاشی اشاریوں میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے لیکن معاشی استحکام کی منزل ابھی دور ہے، جس کے لئے حکومت کو تجارتی، صنعتی اور معاشی ماہرین کو اعتماد میں لیکر عملی اقدامات کرنے ہونگے۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے 8ماہ میں ترسیلات زر 12فیصد اضافہ سے 14ارب ڈالر ہوئیں، کرنٹ اکائونٹ خسارہ 72فیصد کم ہوکر 356ملین ڈالر ہوا جبکہ تجارتی خسارہ 11فیصد کمی کے ساتھ 24ارب ڈالر ہوا۔ تجارتی خسارہ میں کمی کا بڑا باعث برآمدات میں اضافہ کی بجائے درآمدات میں کمی ہے ۔ برآمدات میں اضافہ بدستور ایک بڑا چیلنج ہے، جس کے لئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ برآمداتی شعبہ میں بہتری کے لئے بجلی و گیس قیمتوں ، خام مال کی درآمدی ڈیوٹیوںمیں کمی اور ریفنڈز کی ادائیگی کے لئے پرامزری بانڈز کے اجراجیسے حکومتی اقدامات معاون ہونگے اورزرعی پیداوار کی مجموعی کارکردگی میں اضافہ کے لئے لائیو اسٹاک سیکٹرکو بہتر کرنا ہوگا۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ دوست ممالک کے مالی تعاون کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو کم ہوا ہے اور معاشی بے یقینی کی کیفیت ختم ہوئی ہے تاہم بیرونی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 22فیصد کم ہوکر 1.6ارب ڈالر ہوئی اور برآمدی سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے جو قابل غور ہے۔ چین ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملائیشیاء اور ترکی کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے بے روزگاری میں کمی آئیگی ،توانائی، رینیوبل انرجی، ہوٹل، ٹورازم اور ان سے منسلکہ کئی دوسرے شعبہ ترقی کرینگے۔ صنعتکاری و تجارت میں اضافہ سے پاکستانی معیشت کا درآمدات پر انحصار کم ہوگا، صنعتی شعبوں میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھنے سے برآمدات میں اضافہ ہوگا اور فی کس آمدنی بہتر ہوگی۔ملائیشیاء کے صدر مہاتیر محمد کے دورہ سے پاکستان اور ملائیشیاء کے سماجی، معاشی سفارتی اور سیاسی تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورئہ ملائیشیاء میں دونوں ممالک کے مابین FTAکو پاکستان کے حق میں بہتر کرنے پر اتفاق ہوا تھا جبکہ مہاتیر محمد کے حالیہ دورہ سے پاکستان میں 1ارب ڈالر کے لگ بھگ سرمایہ کاری کے معاہدوں کی تکمیل کا امکان ہے۔پاکستان ملائیشیاء تجارتی تعلقات کو بہتر کرنے اور FTAکو پاکستان کے حق میں بہتر کرنے کے لئے ملائیشیاء میں اس وقت کے پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کے بیرونی ملک سفارتی حکام پاکستان کی تجارت کو وسعت دینے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں تاکہ پاکستان کومعاشی طور پر مستحکم اسلامی فلاحی ریاست کا خواب شرمندئہ تعبیر ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت ..
دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی تعلقات کو بڑھانے کے لئے ..
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
فیصل قریشی نے ڈرامہ ’ظلم‘ میں بولے گئے ڈائیلاگز پر معافی مانگ لی
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
ننھے وی لاگر شیراز کو یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا
ایرانی صدر کی مزار قائد د پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اورپھول رکھے
مسلم خواتین اسلامی ثقافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ایرانی صدر کی اہلیہ جمیلہ علم الہدیٰ
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کے سلسلہ میں ٰاعلی سطحی وفد کی وفاقی وزیر برائے بحری امور سے ملاقات
سیلانی کے تحت خشک اور تیار خوراک کے علاوہ ادویات پر مشتمل ایک اور کھیپ فلسطین کے لیے روانہ کردی گئی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ