بجلی کی بچت کیلئے کمشنر کراچی کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں، دانش خان

توانائی کے ضیاع کور وکنا قومی فریضہ ہے، کاٹی کی جانب سے شادی ہال گیارہ بجے بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری( کاٹی) کے صدر دانش خان نے شہری انتظامیہ کی جانب سے بجلی بجت کے لیے شادی ہال 11بجے بند کرنے کے احکامات کو سراہتے ہوئے اسے قابل تعریف اقدام قرار دیا ہے۔ بیان کے مطابق صدر دانش خان، سی ای او کائیٹ زبیر چھایا، سینیئر نائب صدر فراز الرحمن اور ماہین سلمان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ توانائی کی بچت قومی فریضہ ہے، اس کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

دانش خان کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیدواری لاگت اور طلب و رسد کے فرق کو پیش نظر رکھتے ہوئے قومی سطح پر بجلی کی بچت کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی جانب سے شادی ہالز گیارہ بجے تک کھولنے کی پابندی کا خیر مقدم کرتے ہیں ، اس سے یقیناً بجلی کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انفرادی سطح پر بھی بجلی کی بچت کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی ہالوں کو وقت کا پابند کرنے سے شہر میں ٹریفک کی روانی کے مسائل حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں