ایل جی الیکٹرانکس کی سال 2019 کی نئی ٹی وی لائن اپ کی فراہمی کا آغاز ہوگیا

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اعلان کیا ہے کہ اسکے جدید اولیڈ اور نانوسیل ٹیکنالوجی کے حامل ٹی وی کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے

جمعہ 19 اپریل 2019 19:06

ایل جی الیکٹرانکس کی سال 2019 کی نئی ٹی وی لائن اپ کی فراہمی کا آغاز ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2019ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اعلان کیا ہے کہ اسکے جدید اولیڈ اور نانوسیل ٹیکنالوجی کے حامل ٹی وی کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔ رواں سال ایل جی کے اولیڈ ٹی وی ماڈلز کی 20 فیصد زیادہ فروخت کا امکان ہے۔ رواں سال ایل جی کے 3.6 ملین یونٹس، سال 2020 میں 7 ملین یونٹس اور 2021 میں 10 ملین یونٹس کی فروخت متوقع ہے۔

رواں سال جنوبی کوریا اور امریکہ اولین ملک ہوں گے جہاں اسکے پریمیئم ٹی وی کے صارفین مستفید ہوسکیں گے۔ رواں مہینے سے ایشیاء ، یورپ اور جنوبی امریکہ کی اہم مارکیٹوں میں فراہمی شروع ہوجائے گی۔ ہر ریجن میں ایل جی کے ماڈل اور اسکی قیمت سے متعلق اعلان الگ الگ کیا جائے گا۔

ایل جی کی جانب سے رواں سال 86 انچ تک کی اولیڈ اور نانو سیل ایل سی ڈی ٹی وی میں اپ گریڈ شدہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پکچر اور ساوٴنڈ کوالٹی استعمال کی گئی ہے جس میں جدید ترین سیکنڈ جنریشن ایلفا 9 جنریشن 2 انٹیلی جنٹس پروسیسر اور ڈیپ لرننگ ٹیکنالوجی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ایل جی کی جانب سے سال کے وسط میں ایپل ایئرپلے 2 اور ایپل ہوم کٹ کے لئے معاون نئے اپ گریڈ شدہ ورژن ریلیز کرے گا جس کی بدولت ویڈیو اور آڈیو کی اسٹریمنگ آسانی سے کی جاسکے گی اور ایپل کی اسمارٹ ہوم پروڈکٹس کے ساتھ کنکٹویٹی ہوسکے گی۔ اسی طرح ایل جی ٹی وی کے مالکان فرم ویئر اپ ڈیٹ بھی متوقع پر طور حاصل کریں گے جس کی بدولت ایمزون الیکسا کے ساتھ گوگل اسسٹنٹ منسلک ہوسکے گا۔

اس پیش رفت کے بعد ایل جی واحد ٹی وی بن جائے گا جس میں بغیر اضافی کسی ہارڈ ویئر کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارمز دستیاب ہوں گے۔

ایلفا 9 جنریشن 2 پروسیسر ایل جی کی W، Eاور Cسیریز کے اولیڈ ٹی وی میں وژیول انفارمیشن کے جامع ڈیٹا بیس سے رسائی اور ڈیپ لرننگ ٹیکنالوجی کے ساتھ نصب ہے جو تصویر اور آواز کا معیار بڑھاتا ہے۔ اس کا پروسیسر تصویر کی سورس کوالٹی کی شناخت کرتا ہے اور بہترین ایلگورتھم پر کام کرکے حیران کن منظر پیش کرتا ہے۔



ایل جی کی جانب سے سال 2019 میں ہوم انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں اولیڈ ٹی وی مختلف سائز جیسے W9 ٹی وی 77 انچ، E9 ٹی وی 65 انچ، C9 ٹی وی 77/67 انچ اور B9 ٹی وی 65 انچ میں دستیاب ہے۔ دنیا کے پہلے 8Kاولیڈ ٹی وی ماڈل میں نانوسیل ٹیکنالوجی موجود ہے۔ اس کی بدولت یہ حیران کن تصویر کی کوالٹی، تیز رنگوں کے ساتھ تصاویر، موزوں رنگ اور چوڑے زاویوں کے ساتھ سہولت فراہم کرتا ہے۔

سال 2019 میں ایل جی کے نئے اولیڈ نانوسیل ٹی وی ماڈلز میں ویڈیو مواد 120 فریم فی سیکنڈ سے منظرکشی کی جاسکتی ہے ۔ اس کے ساتھ یہ 4Kہائی فریم ریٹ (4K HFR)، آٹومیٹک لو لیٹنسی موڈ (ALLM)، ویریئیبل ریفریش ریٹ (VRR) اور پہلے سے زیادہ آڈیو ریٹرن چینل (eARC) جیسی جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔

ایل جی موبائل کمیونکیشنز اینڈ ہوم انٹرٹینمنٹ کے پریذیڈنٹ برائن کیون نے کہا، "ایل جی ٹیکنالوجیکل جدت کی نئی حدیں متعین کرنے کے لئے کام کا سلسلہ جاری رکھے گا جس کا واضح طور پر اظہار ہماری سال 2019 کی پریمیئم ٹی وی لائن اپ سے ہوتا ہے۔ ایل جی کی جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجیز تصویر کے معیار اور واضح آواز کو مزید بہتر بناتی ہیں جس سے منظرکشی پہلے سے زیادہ اچھی ہوجاتی ہے۔"

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں