ایل جی نے اپنی جدید ترین آڈیو مصنوعات متعارف کرادیں

ایل جی کی جانب سے اننوفیسٹ نمائش میں کمپنی کی بنیادی خصوصیات کی حامل ساوٴنڈ بار پیش کی گئی، یہ ساوٴنڈ بار (SL10YG) میں طاقتور 5.1.2 سی ایچ کی 570 ڈبلیو کی ساوٴنڈ بار ہے اور میری ڈیان آڈیو کی اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجی سے لیس ہے

پیر 22 اپریل 2019 18:39

ایل جی نے اپنی جدید ترین آڈیو مصنوعات متعارف کرادیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2019ء) ایل الیکٹرانکس (ایل جی) نے اننوفیسٹ نمائش میں اپنی جدید ترین آڈیو سسٹمز کی مصنوعات متعارف کرادی ہیں۔

ایل جی کی جانب سے اننوفیسٹ نمائش میں کمپنی کی بنیادی خصوصیات کی حامل ساوٴنڈ بار پیش کی گئی۔ یہ ساوٴنڈ بار (SL10YG) میں طاقتور 5.1.2 سی ایچ کی 570 ڈبلیو کی ساوٴنڈ بار ہے اور میری ڈیان آڈیو کی اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

میری ڈیان آڈیو کی بیس اینڈ اسپیس ٹیکنالوجی اس ساوٴنڈ بار سے بہترین بیس کے ساتھ شاندار آواز پیدا کرتا ہے۔

ایل جی کی ساوٴنڈ بار (SL9YG) کو دیوار پر بھی نصب کیا جاسکتا ہے۔ اسکے منفرد ڈیزائن کی وجہ سے اس نے سی ای ایس 2019 اننویشن ایوارڈز کی تقریب میں اسے بیسٹ آف اننویشن کٹیگری میں ایوارڈ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

اس میں خصوصی سینسر کی بدولت ساوٴنڈ بار آواز کی سمت کے لئے اپنی جگہ کا خود تعین کرسکتی ہے اور بہترین سماعت فراہم کرتی ہے۔



نمائش میں ایل جی نے اپنے ایکس بوم ون باڈی اسپیکرز بھی نمائش کے لئے پیش کئے۔ OL100 اور D55OLاسپیکرز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا اور اسے دیر تک استعمال کرنا انتہائی آسان ہے۔ او ایل 100 اسپیکر میں ایل جی کی بلاسٹ ہارن ٹیکنالوجی ہائی فریکوینسی ساوٴنڈ اور بیس کو ازسرنو بہتر بناتی ہے۔ ایل جی کی جانب سے میری ڈیان کے ساتھ اشتراک کے ذریعے ایکس بوم ون باڈی اسپیکرز واضح آواز اور بہتر بیس فیچرز سے آراستہ ہے اور یہ کسی معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر شاندار آڈیو پرفارمنس پیش کرتا ہے۔



اسی طرح ایل جی نے ایکس بوم گو بلو ٹوتھ اسپیکرز بھی متعارف کرائے ہیں اور یہ بھی اعلیٰ معیار کی ساوٴنڈ کوالٹی کے حامل ہیں اور انہیں آسانی سے سفر میں ساتھ رکھا جاسکتا ہے۔ یہ PK7، PK5اور PK3ڈوئل پیسو ریڈی ایٹرز سے لیس ہے جو مختلف اقسام کے سائز میں غیرمعمولی بیس کے حامل ہیں۔ ایل جی کے ایکس بوم گو اسپیکرز کی تیاری میں اس بات کو مدنظر رکھا گیا ہے کہ اسے کھلی جگہ پر استعمال کیا جاسکے۔



ایل جی نے تیزرفتار آڈیو کے لئے ایکس بوم منی کے نام سے پارٹیز کو مدنظر رکھتے ہوئے الگ اسپیکرز تیار کئے ہیں۔ ایل جی کے ایکس بوم منی اسپیکر (CL98)میں 3500 ڈبلیو کا مستحکم آوٴٹ پٹ فیچر ہے۔

ایل جی کے PK7اور PK5اسپیکرز (آئی پی ایکس 5) ہر طرح کے موسم کے لئے سازگار ہیں جبکہ PK3 (آئی پی ایکس 7) واٹر پروف بھی ہے اور سوئمنگ پول کے گرد پانی کا چھنٹا پڑنے سے بھی اس کی کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس میں ڈوئل پلے کنکٹویٹی اور لمبی بیٹری (PK7کی 24 گھنٹے، PK5کی 15 گھنٹے اور PK3کی 11 گھنٹے) ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں