پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

کے ایس ای100انڈیکس 83.92پوائنٹس اضافے سے 33250.54 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

پیر 20 مئی 2019 21:00

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںپیر کو اتارچڑھائو کے باجوود مجموعی طور پرکاروبار حصص میںتیزی کا رجحان رہا،حکومت پاکستان کی جانب سے نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ (این آئی ٹی) کے تحت 20 ارب روپے کے فنڈ کے اعلان کے بعد حصص مارکیٹ میں بہتری دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 83.92پوائنٹس اضافے سے 33250.54 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ 60.34فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 24ارب87کروڑروپے سے زائدبڑھ گیااورکاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت83.11فیصدزائدرہا۔

تاہم اس سے قبل اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتے دیکھی گئی اور ابتدا میں ہی800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںپیر کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اورملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری، فروخت کے دبائواور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32354پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، فوڈز،کیمیکلز، سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر33322پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا بعد میں مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا لیکن تیزی غالب آگئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس83.92پوائنٹس اضافے سے 33250.54 پوائنٹس پر بندہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس18.82پوائنٹس اضافے سی15752.53پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس96.20پوائنٹس اضافے سی52059.35پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس89.76پوائنٹس اضافے سی24672.24پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر343کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی207کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،122کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

پیرکومجموعی طور پر16کروڑ54 لاکھ85ہزار500شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت7کروڑ 51لاکھ 12ہزار 230 شیئرز زائد ہیں۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 24ارب87کروڑ12لاکھ22ہزار315روپے بڑھ کر68کھرب36 ارب14 کروڑ90لاکھ47ہزار256روپے ہوگئی۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت65.20روپے اضافے سی6250.00 روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت57.21روپے اضافے سی2579.24روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت50.00روپے کمی سی1900.00روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت35.65روپے کمی سی677.35روپے ہوگئی ۔پیرکوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ23لاکھ22ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت10پیسے اضافے سی3.90روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں98لاکھ67ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت68پیسے اضافے سی15.28روپے ہوگئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں