تاجر برادری کو انکوائر ی سے متعلق نیب کے دفتر میں طلب نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز

منگل 21 مئی 2019 16:39

تاجر برادری کو انکوائر ی سے متعلق نیب کے دفتر میں طلب نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے صدر انجینئرداواڑخان اچکزئی، سابق صدر ایف پی سی سی آئی و سابق چیف ایگز یکٹو ٹی ڈی اے پی ایس ایم منیر اور ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران نے چیئرمین نیب جسٹس جا وید اقبال کے اس فیصلے کو سراہا جس میں انہوں نے کہا کہ تا جر برادری کو انکوائر ی سے متعلق نیب کے دفتر میں طلب نہیں کیا جا ئے گا۔

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے نیب کے دفتر میں ڈائریکٹر کی سر براہی میں شکایا ت سیل کے قیام کو بھی سراہا، اس سیل کے تحت تا جر برادری کی شکا یا ت کو 48گھنٹو ں کے اندر اندر تمام علاقائی دفتروں میں سنا جا ئے گا۔ ایف پی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداران نے نیب کے فیصلو ں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ دانشمندانہ فیصلو ں کی وجہ سے کا روباری طبقے کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بزنس کمیونٹی مختلف قسم کے چیلنجز اور دیگر مسائل کے باوجود بھی ملک کی معیشت میں اپنا بھر پور اور اہم کردار ادا کرتا ہا ہے۔ چیئرمین نیب کے اس فیصلے سے بزنس کمیونٹی میں یقین کی فضا قائم ہوئی ہے جوکہ پاکستان کی صنعت و تجارت کی ترقی کے لئے نہایت خوش آئن ہے۔ اس فیصلے کی وجہ سے تاجر برادری اب بلا خوف وخطر اور پورے اعتماد کے ساتھ اپنی کا روباری سر گرمیوں پر توجہ دے سکے گی۔ ایف پی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداران نے چیئرمین نیب کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے خلاف مختلف قسم کے نو ٹسز اور کیسز کو واپس لے لیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں