پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جٴْلا رجحان رہا

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 9 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ بند ہوئی

بدھ 17 جولائی 2019 22:31

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جٴْلا رجحان رہا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جٴْلا رجحان رہا تاہم اسٹاک مارکیٹ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 9 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ بند ہوئی۔اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا ا?غاز مثبت زون میں ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا ا?غاز 32 ہزار 972 پوائنٹس پر ہوا اور ا?غاز میں ہی 100 انڈیکس 107 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 33 ہزار 379 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

مارکیٹ مثبت زون میں زیادہ دیر ٹریڈ نہ کر سکی اور جلد ہی منفی زون میں چلی گئی۔ کاروبار کے دوران دوپہر دو بجے تک 100 انڈیکس انتہائی منفی زون میں ٹریڈ کرتا نظر ا?یا اور انڈیکس 136 پوائنٹس کمی کے ساتھ 32 ہزار 836 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 93,840,980 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,515,352,080 بنتی ہے۔گزشتہ روز منگل کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان تھا تاہم کاروبار کا اختتام 13 پوائنٹس کے معمولی اضافہ پر ہوا۔کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی تھی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 714 پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم منگل کو مارکیٹ میں کچھ بہتری نظر آئیاور سرمایہ کاروں کی دلچسپی رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں